قومی

کورونا کے وار جاری، ملک میں مزید 144 افراد جان کی بازی ہار گئے

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید144 اموات اور 5 ہزار 870 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار842 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 84ہزار108ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد84 ہزار976ہے اور6لاکھ 82ہزار290افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار799 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار576، خیبر پختونخوا 3 ہزار29، اسلام آباد 652، گلگت بلتستان 104، بلوچستان میں 227 اور آزاد کشمیر میں 455 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 71ہزار150، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 10ہزار875، پنجاب2لاکھ 82 ہزار 469، سندھ 2 لاکھ 75 ہزار815، بلوچستان21 ہزار365، آزاد کشمیر16ہزار193اور گلگت بلتستان میں5 ہزار241 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اج دوپہر طلب کرلیا۔ اجلاس میں کورونا کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کی روشنی میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء ، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ملک بھر کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کورونا کے 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں لاک ڈاؤن کے فیصلے کا امکان ہے۔

ان شہروں اور علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں معطل اور دفاتر بند رکھے جانے کا امکان ہے۔ زیادہ متاثرہ شہروں میں لاک ڈاؤن کے فیصلے کی حتمی منظوری این سی اوسی دے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button