قومی

پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شاہین ون اے بیلسٹک میزائل 900 کلومیٹر تک ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا سکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربے کا مقصد ویپن سسٹم کے مختلف ڈیزائن اور تکنیکی پیرامیٹرز کو دیکھنا تھا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں سروسز چیفس نے کامیاب میزائل تجربے پر سائنسدانوں اور انجینیئرز کو مبارکباد دی۔

قبل ازیں پاکستان نے 11 فروری کو بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا جو 450 کلومیٹر فاصلے تک زمین اور سمندر میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 3 فروری کو پاکستان نے 290 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے بلیسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا تھا کہ ‘پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا جو 290 کلومیٹر تک جوہری اور روایتی جنگی سامان لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے’۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button