خیبر پختونخوا

کوہاٹ: نالے سے تین سالہ حریم کی لاش برآمد، زیادتی کی تصدیق

کوہاٹ میں معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا جب کہ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق بھی ہوگئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کوہاٹ سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والی تین سالہ بچی حریم شاہ کی لاش نالے سے برآمد ہوئی ہے جس کے بعد بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے ڈی اے ہسپتال منتقل کی گئی جب کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی بدھ کی دوپہر نیو لاری اڈا کے قریب سے لاپتہ ہوئی تھی جس پر لواحقین نے تلاش کے بعد رپورٹ درج کرائی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد منہ اور گلہ دبا کر قتل کیا گیا جب کہ بچی کی ناک، گھٹنوں اور گلے سمیت مخصوص اعضاء پر بھی تشدد کے نشانات موجود ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے اور اب تک 30 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن سے ابتدائی تفتیش جاری ہے جبکہ مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button