کورونا وباء کی تیسری لہر، مزید 58 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 58 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ ڈھائی ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 303 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 95 لاکھ 65 ہزار 066 ہو گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 511 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 09 ہزار 964 ہو گئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 61 ہزار 582، پنجاب میں ایک لاکھ 88 ہزار 225، خیبر پختونخوا میں 76 ہزار 379، اسلام آباد میں 48 ہزار 495، بلوچستان میں 19 ہزار 233، آزاد کشمیر میں 11 ہزار 089 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 961 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
متعلقہ خبریں:
خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع میں سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ
کورونا کی نئی لہر کے باعث پنجاب میں صورتحال تشویش ناک ہو گئی
”حکومت وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے”
کورونا ویکسینیشن، حکومت کا بزرگ شہریوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 23 ہزار 355 ہے جبکہ ایک ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 58 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 13 ہزار 595 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں ایک ہزار 136 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 73 ہزار 014 ہو گئی ہے۔