قومی

کورونا ویکسی نیشن : حکومت کا بزرگ شہریوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ

پاکستان میں آج سے 70 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو  واک ان کورونا ویکسی نیشن کی سہولت دستیاب ہوگی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق 70 سال سے زائد عمرکے رجسٹرڈ بزرگ شہری کسی بھی ہیلتھ سینٹر سے ویکسین لگوا سکیں گے۔ واک ان کورونا ویکسی نیشن کی سہولت رجسڑڈ بزرگ شہریوں کو دستیاب ہوگی۔

اس حوالے سے صوبوں کوواک ان ویکسی نیشن کی سہولت کیلئے انتظامات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبوں ویکسین کی مطلوبہ مقدار کی دستیابی یقینی بنائیں۔

ذرائع نے بتایا واک ان ویکسی نیشن سہولت کافیصلہ کوروناکی تیسری لہر کے پیش نظر ہوا تاہم 60تا70سالہ شہریوں کی کوروناویکسی نیشن معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

چند روز قبل ملک بھر میں 60 سال اور زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کے عمل کا آغاز ہوا تھا۔ خیال رہے کہ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.1 تک جا پہنچی ہے جس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2500 سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور 58 ہلاکتیں سامنے آئیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button