قومی

گردوں کی امراض سے بچاؤ کا عالمی دن کل منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں گردوں کے امراض سے بچاؤ کا عالمی دن کل (13 مارچ بروز ہفتہ کو) منایا جائے گا۔

اس دن کے منانے کا مقصد انسانی جسم میں گردوں کی اہمیت اور بیماریوں سے بچاؤ کیلئے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ صحت، سماجی تنظیموں اور شعبہ طب سے وابستہ اداروں کے زیراہتمام ملک بھر میں آگاہی سیمینارز انعقاد پذیر ہوں گے جن میں ماہرین صحت گردوں کی حفاظت اور اس امراض سے بچنے کیلئے لیکچر دیں گے۔

علاوہ ازیں الیکٹرانک میڈیا پروگرام نشر اور پرنٹ میڈیا پر خصوصی فیچر بھی شائع کئے جائیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button