قومی

پاسپورٹ ایکسپائر، کیا نواز شریف برطانیہ میں مزید رہ سکیں گے؟

سابق وزیراعظم نواز شریف کا پاسپورٹ ابھی کچھ دیر میں (رات 12 بجے) ایکسپائر ہو جائے گا، ادھر حکومت نے 16 فروری کو ان کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا ایک طرح سے اعلان بھی کیا ہے، اسی تناظر میں آج کل یہی سوال زیر بحث ہے کہ پاسپورٹ ایکسپائر ہونے کے بعد آیا سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف برطانیہ میں مزید قیام کر سکیں گے یا نہیں۔

اگرچہ برطانیہ میں امیگریشن قوانین کے ماہر پاکستانی وکلا کے مطابق پاکستان کی حکومت کی جانب سے نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے یا نیا پاسپورٹ جاری نہ کرنے کی صورت میں بھی نواز شریف برطانیہ میں قانونی طور پر رہ سکتے ہیں، سابق وزیراعظم نواز شریف برطانیہ میں مزید قیام کی درخواست کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع نے وزیراعظم نواز شریف سے متعلق بتایا ہے کہ اپنے ویزے میں توسیع کے لئے انہوں نے برطانیہ میں ایک لیگل فرم کو ہائر کیا ہے، ویزے میں توسیع ہو گی یا نہیں یہ وہ سوال تھا جس کے لیے نواز شریف نے برطانیہ میں قانونی ماہرین کو بلایا تھا۔

تاہم کہا یہ بھی جا رہا ہے کہ کہ برطانوی قوانین کے مطابق اگر پاسپورٹ ایکسپائر ہو جائے تو ویزا بھی قابل عمل نہیں رہتا، ویزے کے قابل عمل ہونے کے لیے سائل کو صاف کہا جاتا ہے کہ پاسپورٹ کی تجدید کروائیں۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف کے پاسپورٹ کی معیاد 15 فروری کو پوری ہو رہی ہے تاہم 16 فروری کو ان کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین نے نواز شریف کو یہی کہا ہے کہ آپ ویزے میں توسیع کے لیے اپلائی کریں، اگر اپلائی کیا ہو تب بھی ہم آپ کے ویزے میں توسیع کروا لیں گے اور عین ممکن ہے کہ ویزے میں توسیع ہو جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button