خیبر پختونخواقومی

”عمران خان ایک سچا لیڈر ہے مگر کچھ لوگ ان کو دھوکہ دے رہے ہیں”

وزیر دفاع پرویز خٹک اور ان کے بھائی صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے۔

صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک نے جلسہ عام میں پی ٹی آئی میں پیدا شدہ دراڑوں کے بارے میں کھل کر بتا دیا۔

لیاقت خٹک نے کہا کہ مجھے وزیر اعظم عمران خان پانچ منٹ کا وقت دیں تاکہ میں ان کو پارٹی میں انتشار پیدا کرنے والوں کے بارے میں اگاہ کر سکوں، ”عمران خان ایک سچا لیڈر ہے مگر کچھ لوگ ان کو دھوکہ دے رہے ہیں۔”

یاد رہے کہ 29 جنوری کو لیاقت خان خٹک کے بیٹے اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھتیجے سابق تحصیل ناظم نوشہرہ احد خٹک کا نوشہرہ کلاں میں بھر پور سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا تھا۔

اہوتی خیل پارک نوشہرہ میں منعقدہ ایک بڑی عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق تحصیل ناظم احد خان خٹک نے کہا تھا کہ نوشہرہ میں انتقامی سیاست ہو رہی ہے اور اس کی اصل وجہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو ڈرانے، دھمکانے کے سوا کچھ نہیں ہے، نہ کرپٹ ہیں اور نہ کسی کو کرپشن کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے نوشہرہ میں غریب نوجوانوں کے روزگار دیا تھا اور مجھ پر الزام بھی اختیارات سے تجاوز کا لگایا گیا تھا، غریبوں کیلئے ہر قسم قربانی دینے کو تیار ہوں لیکن اپنے ساتھیوں کی عزت نفس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ ”میرے اور میرے ساتھیوں کے خلاف سرکاری افسران کے ذریعے سیاسی انتقام بند کیا جائے ایسا نہ ہو کہ سرکاری افسران اور اہلکاران کو میرے ساتھیوں کے خلاف سیاسی انتقام مہنگا پڑے اور ان کو لینے کے دینے نہ پڑ جائیں۔”

بعدازاں 31 جنوری کو ایک اجتماع سے اپنے خطاب میں وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا تھا کہ میں نہ چاہوں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی لیکن عمران خان کے مجھ پر بہت احسانات ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button