قومی

ملک میں پرائمری اور مڈل سکول بھی کھل گئے

ملک بھر میں آج سے پرائمری سے آٹھویں تک کے سکول بھی کھل گئے۔ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا پابند کیا گیا ہے جس کے تحت سکولوں کے داخلی دروازے پر واک تھرو جراثیم کش سپرے گیٹ نصب کیے گئے ہیں جب کہ سکولوں کے دروازے پر بچوں کا تھرمل گن سے درجہ حرارت چیک کیا گیا۔

ہائر ایجوکیشن اور جامعات میں بھی آج سے پڑھائی کا آغاز ہو گیا ہے جب کہ نویں سے بارہویں جماعت تک تعلیمی سلسلہ 18 جنوری سے شروع ہو گیا تھا۔

یاد رہے پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا کیس فروری میں رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد 15مارچ سے تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا تھا اور بعد ازاں 6 ماہ کی طویل بندش کے بعد 15 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولے گئے تھے۔ وبا کی دوسری لہر کے باعث تعلیمی اداروں کو 26 نومبر کو دوبارہ بند کردیا گیا تھا جو 18 جنوری سے پھر مرحلہ وار کھول دیئے گئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button