قومی

تعلیمی سیشن کا کیلنڈر جاری، گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق اہم فیصلہ

وفاقی وزارت تعلیم نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے تعلیمی سیشن 2020-21کا کیلنڈر جاری کر دیا ہے۔

وزارت تعلیم کے مطابق نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہو گا، موسم گرما کی چھٹیوں کا دورانیہ کم کر کے ایک ماہ کر دیا گیا ہے جو کہ 2 سے 31 جولائی تک ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات 18 سے 31 مئی تک ہوں گے۔ پہلی سے چوتھی اور چھٹی اور ساتویں کے امتحانات ادارے یکم سے 15 جون تک لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلے آن لائن کلاسسز اب فزیکل امتحانات کے مخالف ، آخر طلبہ چاہتے کیا ہیں ؟

وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ کیلنڈر کے مطابق پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات کے نتائج کا اعلان 30جون کو ہوگا جب کہ پہلی سے چوتھی اور ساتویں آٹھویں کے امتحانات کے نتائج کا اعلان یکم جولائی کو کیا جائے گا۔

وفاقی وزیرتعلیم نے 15 جنوری 2021 کو اعلان کیا تھا کہ پورے ملک میں تعلیمی ادارے18 جنوری سے مرحلہ وار کھولے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ نویں، دسویں، گیارویں اور12 ویں جماعتوں کا تعلیمی سلسلہ 18 جنوری کو شروع ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑہیں : ‘آن لائن امتحان نے مجھے فیل کردیا’

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ جن کلاسز کا آغاز 25 جنوری کو ہونا تھا اب وہ یکم فروری سے شروع ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن کے تعلیمی ادارے بھی یکم فروری سے کھلیں گے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث گزشتہ برس 15 مارچ سے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے جبکہ سندھ میں 26 فروری کو پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے ہی تعلیمی ادارے بند تھے۔

6 ماہ کی طویل بندش کے بعد تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر کو دوبارہ کھولا گیا تاہم وبا کی دوسری لہر کے باعث انہیں 26 نومبر کو دوبارہ بند کر دیا گیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button