قومی

مفتی عبد القوی کا نفسیاتی علاج کرائیں گے: چچا

گزشتہ چند روز سے خبروں کی زینت بننے والےمفتی عبدالقوی سے ان کے چچا نے مفتی کا اعزاز واپس لے لیا۔  عبدالقوی کے چچا مولانا عبدالواحد نے اپنے بیانات اور حرکتوں کے باعث متنازع رہنے والے مفتی قوی سے ان کا موبائل فون بھی چھین لیا۔

مولانا عبدالواحد کا کہنا تھا دنیا کہہ رہی ہے کہ مفتی ہو کر یہ کیسے کام کرتا ہے، اب عبدالقوی کا نفسیاتی علاج کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: الکوحل 40 فیصد ہو تو شراب حلال ہے۔ مفتی عبدالقوی

خیال رہے کہ چند روز قبل ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ مفتی عبدالقوی کی فحش گفتگو کی ریکارڈنگ بھی ان کے پاس موجود ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button