خیبر پختونخواقبائلی اضلاع

ضلع خیبر میں مرغبانی پروگرام کے تحت مرغیوں کی تقسیم شروع

ضلع خیبر محکمہ لائیو سٹاک خیبر کی جانب سے گھریلوں مرغبانی پروگرام کے تحت مرغیاں تقسیم کی گئی۔ اس حوالے سے سول ویٹرنری ہسپتال جمرود میں ایک تقریب منعقد ہوئی جسکے مہمان خصوصی محکمہ لائیو سٹاک خیبر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وحید اللہ وزیر تھے، انکے ہمراہ سینئر ڈاکٹر آف ویٹرنری ریاض اورکزئی ،مرغبانی پراجیکٹ کے انچارج ڈاکٹر خادم حسین و دیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈاکٹر وحید اللہ نے فیتہ کاٹ کر گھریلوں مرغبانی پروگرام کی تقسیم کار کا افتتاح کیا۔ انہوں نے غریب و لاچار افراد میں مرغی یونٹ تقسیم کئے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ گھریلوں مرغبانی کو فروغ دینے کے منصوبے کے تحت جن افراد نے پچھلے سال فارم جمع کیا تھا تو ان تمام خواتین و حضرات کو مرغیاں یونٹس دئے جائنگے انھوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت ہر خاتون یا مرد کو 5 مرغیاں اور 1 مرغا دیا جا رہا ہے جسکا مقصد قبائلی اضلاع میں گھریلو سطح پر مرغبانی اور اسکے زریعے کاروبار کو فروغ دینا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں کووڈ وباء کے باعث اس پراجیکٹ کے تحت مرغیاں تقسیم کرنے کا عمل تعطل کا شکار تھا انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آج جمرود کے تقریبا 1260افراد کو مرغیاں دی جا رہی ہیں انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ مرغیاں ابھی سے انڈے دے رہی ہیں اور قبائلی علاقوں کے غریب عوام نا صرف یہ انڈے خود استعمال کرسکتے ہیں بلکہ اسکے زریعے کاروبار بھی کرسکتے ہیں جس سے غریب طبقہ خصوصی طور پر دہشتگردی سے متاثرہ افراد اپنے پاءوں پر کھڑے ہوسکتے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ کل بروز اتوار مرغیوں کے یہ یونٹس باڑہ جبکہ اگلے دن یعنی پیر کو لنڈیکوتل میں تقسیم کی جائے گی انھوں نے تقسیم کار کے دوران عوام کی جانب سے ہجوم و بھگدڑ نہ بنانے کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عوام لائیو سٹاک عملے سے تعاون کرے تاکہ آسانی و بہتر انداز میں مرغیاں تقسیم کی جاسکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button