قومی

آئندہ 100 دن تک ہر ملک میں ویکیسن لگوانے کی مہم چلائی جائے: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے تمام ممالک سے کہا ہے کہ کورونا وبا سے محفوظ رہنے کے لازمی اقدامات اٹھائیں مگر مسافروں سے ویکسینیشن کے ثبوت طلب نہ کریں۔

یہ اپیل عالمی ادارہ صحت کی ہنگامی کمیٹی نے کی ہے جس کا ورچوئل اجلاس منعقد ہوا ہے، ڈبلیو ایچ او نے تمام ممالک سے کہا ہے کہ وہ سفر کرنے والے مسافروں سے کووڈ-19 سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کا سرٹیفکٹ طلب نہ کریں۔

ہنگامی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی ہنگامی کمیٹی کے مطابق تاحال تیار کی جانے والی ویکسین کے مکمل اثرات معلوم نہیں ہیں اور اس کی دستیابی بھی انتہائی محدود ہے۔

ہنگامی کمیٹی نے تمام ممالک کے درمیان سائنسی تعاون بڑھانے اور ایک دوسرے کے ساتھ اعداد و شمار کے تبادلے کی بھی ضرورت پر زور دیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کے خواہش مند ہیں کہ آئندہ 100 دن تک ہر ملک میں ویکیسن لگوانے کی مہم چلائی جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button