کھیل

جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کی 14 سال بعد پاکستان آمد

پاکستان سے سیریز کھیلنے کے لیے جنوبی افریقا کی ٹیم 14 سال بعد پاکستان پہنچ گئی۔ جنوبی افریقا کی ٹیم 2007 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان پہنچی ہے اور 14 سال بعد پاکستانی سر زمین پر کرکٹ کھیلے گی۔

مہمان ٹیم چارٹرڈ طیارے سے کراچی پہنچی ہے، ٹیم کی قیادت کوئنٹن ڈی کوک کررہے ہیں جب کہ ٹیم کے ہمراہ جنوبی افریقا کے آفیشلز بھی کراچی پہنچے ہیں۔ مہمان ٹیم پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی لیکن سیریز سے قبل مہمان کھلاڑیوں کاکورونا ٹیسٹ ہوگا اور نتیجہ آنے تک وہ قرنطینہ کریں گے۔

کورونا ٹیسٹ کلیئر کرنے والے کرکٹرز اتوار سے کراچی میں ٹریننگ کرسکیں گے، پہلے ٹیسٹ سے قبل دونوں ٹیموں کی ایک بار پھر کورونا ٹیسٹنگ ہوگی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کراچی میں 26 جنوری سے ہوگا جس کے لیے پاکستان کی ابتدائی 20 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں 8 نئے کھلاڑی شامل ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button