قومی

کوشش کریں گے آئندہ ملک میں ایک ہی دن روزہ اور عید ہو: چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ کوشش کریں گےکہ آئندہ ملک میں ایک ہی دن روزہ اور عید ہو۔

مولانا عبد الخبیر آزاد نے لاہور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کےانتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ سراج الحق نے اُنہیں کمیٹی کا چیئرمین بننے پر مبارکباد دی اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

عبدالخبیر آزاد نے صوبائی وزیر اوقاف سعید الحسن شاہ سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ رویت ہلال کمیٹی میں بہتری لائیں گے اور تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ وزیر اوقاف سعید الحسن شاہ نے بھی عبدالخبیر آزاد کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مبارک باد دی۔

خیال رہے چند روز قبل وفاقی حکومت نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ہے۔ وفاقی وزرات مذہبی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی چیئرمین سمیت 19 ارکان پر مشتمل ہو گی جبکہ مولانا عبدالخبیر آزاد کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مقرر کیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button