قومی

ملک بھر میں 15 دن کیلئے سی این جی سٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ

گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کیلئے حکومت نے ملک بھر میں 15 دن کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق سوئی نادرن گیس پائپ لائن میں گھریلو صارفین کے آئے روز احتجاج کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کو گیس کی بہتر فراہمی کیلئے ملک بھر کے سی این جی اسٹیشنز 15 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ گھریلو صارفین کو کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

محکمہ کا کہنا ہے کہ جو لوگ قیمتی گاڑیاں خرید سکتے ہیں وہ ان میں پٹرول بھی ڈلوا سکتے ہیں جبکہ غریب لوگوں کیلئے گیس سلنڈر خریدنا مشکل ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button