قومی

ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کا 75 فیصد تعلق تین بڑے شہروں سے ہے

ملک کے تین بڑے شہر کورونا سے ہلاکتوں کے لیے خطرناک قرار دیے گئے ہیں۔ وفاقی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ہوئیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کا 75 فیصد تعلق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق 7 سے 13 دسمبر کے دوران ملک میں 319 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 180 ہلاکتوں کا تعلق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے ہے۔

وزارت صحت کے مطابق 30 نومبر سے 6 دسمبر کے دوران ملک میں 299 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 169 کا تعلق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے ہے جب کہ 23 سے 29 نومبر کے درمیان ملک میں 248 افراد کورونا سے زندگی کی بازی ہارئے اور اس میں سے 140 افراد کا تعلق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے تھا۔

وفاقی وزیر صحت کے مطابق 2 سے 8 نومبر کے دوران 111 افراد کورونا سے انتقال کر گئے، 80 افراد کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے تھا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 9080 ہو چکی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 48522 تک پہنچ چکی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button