کھیل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آکلینڈ میں مدمقابل آئیں گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین  ٹی20 ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا جس کے لیے قومی ٹی20 سکواڈ نے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے دوسرے روز بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ قبل ازیں نیوزی لینڈ کے دورے پر موجود قومی کرکٹ ٹیم نے آکلینڈ کے ایڈن پارک سٹیڈیم میں نیٹ پر باؤلنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی تھی۔ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ پہنچنے کے بعد پاکستان ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا یہ پہلا ٹریننگ سیشن تھا جس میں فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ڈرلز بھی کیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پریکٹس سیشن کے دوران کرکٹرز کو خصوصی لیکچرز دیے، کوچ نے بیٹنگ اور باؤلنگ کے ساتھ فیلڈنگ کی خصوصی پریکٹس کرائی۔ انجری کا شکار قومی کرکٹرز بابر اعظم اور امام الحق نے بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

اس موقع پر آل راونڈر عماد وسیم نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ کھلاڑی اب بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تماشائیوں کی موجودگی میں لطف اندوز ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 18 دسمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button