قومی

مون سون، رواں برس بارشوں و سیلاب سے 400 اموات

پاکستان میں رواں برس مون سون سیزن کے دوران بارشوں و سیلاب میں انسانی اموات کی تعداد 400 ہو گئی، رواں برس مون سون سیزن کے دوران بارشوں و سیلاب کی تباہ کاریوں سے نقصانات کی تفصیلات جاری ہو گئیں۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیلاب کی تباہی کے نتیجے میں ہونے والی انسانی اموات کی تعداد 400 ہو گئی ہے جن میں 103 کم عمر بچوں سمیت 65 خواتین اور 232 مرد شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بارش و سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں سب سے زیادہ سندھ میں 136 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں 116، پنجاب میں 104، بلوچستان میں 21، کشمیر میں 12 اور گلگت بلتستان میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بارش و سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں 392 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمی ہونے والوں میں 36 کم عمر بچوں سمیت 51 خواتین و 305 مرد شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں 13 سڑکوں اور 10 پلوں کو بھی نقصان پہنچا، سیلاب سے 3 ہوٹل، 20 دکانیں، 5 مساجد اور 7 پاور ہاوسز بھی متاثر ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب کے نتیجے میں 78735 مکانات مکمل تباہ اور 139113 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا اور سب سے زیادہ سندھ میں 77343 مکانات مکمل تباہ جبکہ 137178 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button