خیبر پختونخوا

نوشہرہ، 17 سالہ دولہا دریائے کابل میں ڈوب کر جاں بحق

نوشہرہ کے علاقے محب بانڈہ میں دریائے کابل سے چالیس سالہ نامعلوم شخص کی بے دردی سے قتل شدہ نعش برآمد ہو گئی جبکہ خیرآباد اٹک دریائے سندھ کے مقام پر پکنک منانے والا سترہ سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ڈوب کر جاں بحق ہونے والے نوجوان مسمی ساحل سکنہ تورڈھیر ضلع صوابی کی چند روز پہلے ہی شادی ہوئی تھی۔

ساحل کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے

ریسکیو نوشہرہ کنٹرول کو کال موصول ہوتے ہی انچارج مراد گل کی قیادت میں واٹر ریسکیو ٹیم موقع پر  پہنچ گئی، سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس تھانہ اکبرپورہ کے مطابق محب نانڈہ کے قریب دریائے کابل سے چالیس سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے جسے پوسٹ مارٹم کے لیے میاں راشد میموریل ہسپتال پبی منتقل کر دیا گیا اور مقتول کے جسم کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری بھیج دیئے گئے۔

پوسٹ مارٹم کے بعد نامعلوم مقتول کو امانتاً تدفین کر دیا گیا اور تھانہ اکبرپورہ میں پولیس کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button