قومی

حکومت نے تمام ائیرلائنز کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قو می سلامتی امور معید یوسف نے کہا ہے کہ حکومت نے تمام ایئرلائنز کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی ہے۔ 27 جون سے جو مسافر پاکستان سے باہر جائے گا,اس کی ائیر پورٹ پر اسکریننگ کی جائے گی اور پاکستان سے باہر جانے والے اگر بیمار ہیں یا ان میں علامات ہیں تو وہ ایئرپورٹ پر نہ آئیں۔

جمعرات کو میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی بات نہیں ہے کہ پاکستان سے جانے والے ہر مسافر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہو۔پاکستان سے بیرون ملک جانے والے کچھ افراد میں کورونا مثبت آیا ہے جس پر کچھ ممالک کو تحفظات ہیں۔معاون خصوصی معید یوسف نے مزید کہا کہ بڑی تعداد میں پاکستانی واپس آرہے ہیں اور وزیراعظم کی بھی ہدایات ہیں کہ بیرون ملک میں پھنسے محنت کشوں کو ترجیحی بنیادوں پر واپس بلایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے بڑھتے کیسز، دو غیرملکی ایئرلائنز نے اپنی پروازیں معطل کردی

انہوں نے کہا کہ 26 جون سے 30 جون تک 270 پروازیں پاکستان آئیں گی جن کے ذریعے 40 سے 45 ہزار پاکستانی واپس آئیں گے۔دو سے تین ہفتوں میں اپنے تمام بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو واپس لانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

معید یوسف نے کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایات ہیں کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل حل کیے جائیں۔بیرون ملک جانے والے مسافروں کی اسکریننگ ہوگی۔ہم سکریننگ کا عمل سخت کریں گے۔بیرون ملک جانے والے مسافروں متعلقہ ملک کی پالیسی کے مطابق سفر کریں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button