قومی

پاکستان میں کورونا کے بڑھتے کیسز، دو غیرملکی ایئرلائنز نے اپنی پروازیں معطل کردی

پاکستان میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث 2 غیرملکی ائیرلائنز نے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں معطل کردیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث فلائی دبئی اور اتحاد ائیر نے پاکستان سے جانے والی پروازیں معطل کردی ہیں۔

فلائی دبئی کے مطابق ائیرلائن نے پاکستان میں بڑھتے کورونا کیسز کے باعث پاکستان سے مسافر نہ لے جانے کا فیصلہ کیا ہے اور 25 جون سے صرف دبئی سے پاکستان مسافروں کو لایا جائے گا۔

دوسری جانب اتحاد ائیر نے بھی پاکستان سے جانے والی پروازیں فوری طور معطل کردیں ہیں۔ اتحاد ائیر کے مطابق یو اے ای سے پاکستان آنے والے مسافروں والی پروازیں اور اتحاد ائیرویز کی کارگو سروس مکمل جاری رہے گی۔

واضح رہے پاکستان میں کورونا سے مزید 77 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3808 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 191050 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک پنجاب میں کورونا سے 1516 اور سندھ میں 1161 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 869 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں 108، اسلام آباد میں 108 ، گلگت بلتستان میں 23 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 23 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button