قومی

دبئی میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 34 ہو گئی

دبئی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے جب کہ مرنے والوں کی دبئی میں ہی تدفین کر دی گئی ہے۔

اس ضمن میں ابوظہبی میں پاکستانی سفیر غلام دستگیر نے کورونا وائرس سے متاثرہ پاکستانیوں کو فری علاج اور ٹیسٹنگ سروس فراہم کرنے پر حکومت امارات کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 44 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 300 ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کا فضائی حدود جزوی طور پر کھولنے کا اعلان 

متحدہ عرب امارات سے 250 مسافر وطن واپس پہنچ گئے

دلہن مردان میں منتظر، دلہا دبئی میں کورونا سے جاں بحق

دبئی سے آنے والے 68 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

یہ بھی یاد رہے کہ 14 مئی کو حکومت نے بیرون ملک کورونا سے جاں بحق افراد کی میتیں پاکستان لانے کی اجازت دے دی تھی۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی ہدایت پرسول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نےنوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں میت منتقلی کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میت کی فضائی منتقلی کے لیے سیل کردہ تابوت لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور میت کی منتقلی پر مامور متعلقہ عملے کے لیے ڈس انفیکشن سمیت حفاظتی اقدامات بھی لازم ہوں گے۔ متعلقہ عملے کے لیے حفاظتی سوٹ، ماسک، گلوز، عینک اور فیس شیلڈ پہننا بھی ضروری ہو گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button