قومی

پاکستان کا عالمی پروازوں کیلئے فضائی حدود جزوی طور پر کھولنے کا اعلان

وزیر اعظم عمران خان نے عالمی پروازوں کے لئے فضائی حدود جزوی طور پر کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ہفتہ کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ جزوی طور پر بین الاقوامی پروازوں کی فضائی حدود کل (اتوار سے) کھول رہے ہیں، یہ اقدام ہمارے اوورسیز ورکرز کے لئے اٹھایا جا رہا ہے، اوورسیز ورکرز کی ہمت کا مظاہرہ ہمارے لئے قابل فخر ہے، ہم آپ کو وطن واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

وزیر اعظم کی جانب سے اوورسیز ورکرز کو ہر ممکن مدد کی بھی یقین دہانی کی گئی ہے، ہماری حکومت آپ کی ہر ممکن مدد کرے گی، پاکستانی کمیونٹی نے بہنوں بھائیوں کی مدد کے لیے انسان دوستی کا کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانیوں کی واپسی کیلئے فلائٹ آپریشن کا آغاز

باچان انٹرنیشنل ائیرپورٹ بین الاقوامی پروازوں کے لئے بحال

بیرون ملک پھنسے پاکستانی، پی آئی اے کی پروازوں میں اضافہ

آسٹریلیا سے 77، لندن سے 295 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

بین الاقوامی پروازوں کی بحالی، نئی سفری ایڈوائزری جاری

ملک میں عالمی پروازوں کی بحالی کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نئی سفری ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق سِول ایوی اتھارٹی نے بین الاقوامی پروازوں کے لیے نظر ثانی شدہ قواعد و ضوابط جاری کر دیے ہیں، یہ قواعد 31 جولائی تک نافذ العمل رہیں گے، قواعد و ضوابط کے تحت بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے ہوم قرنطینہ کی شق برقرار رکھی گئی ہے، جن مسافروں کا کورونا ٹیسٹ منفی ہو ان کے لئے لازمی سرکاری یا ہوٹل قرنطینہ کی شرط نہیں ہو گی، منفی رپورٹ کی صورت میں مسافر اپنے گھر میں ہی 14 روز قرنطینہ رہ سکیں گے۔

نئی سفری ایڈوائزری کے مطابق اگر مسافر کا کورونا ٹیسٹ مثبت ہوا اور علامات بھی زیادہ شدید ہوں تو لازمی سرکاری یا ہوٹل قرنطینہ میں جانا ہو گا، اگر ٹیسٹ مثبت مگر مسافر کی حالت خراب نہیں، تو ایسے مسافر کو ہوم قرنطینہ کی اجازت دی جا سکتی ہے، تاہم مثبت کورونا ٹیسٹ کی صورت میں مسافر پر ایک سے دوسرے صوبے جانے کی پابندی ہو گی۔

ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے مزید لکھا کہ میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہتا ہوں، ایسی مثالیں ہیں جب پاکستانی کمیونٹی نے ضرورت مندوں کی متاثر کن انداز میں مدد کی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے 21 مارچ سے دو ہفتوں کے لیے کسی بھی غیرملکی پرواز کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔
وزیراعظم کے مشیر معید یوسف نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ 21 مارچ کی شام سے عائد ہونے والی یہ پابندی چار اپریل تک نافذ رہے گی تاہم بعدازاں اس پابندی میں توسیع کی گئی اور اس کے بعد ایک بار پھر پابندی میں مزید توسیع کی گئی تھی۔

بعدازاں 30 مئی کو وفاقی حکومت نے تمام انٹرنیشنل ائیرپورٹس سے بین الاقوامی پروازوں کو اڑان بھرنے کی اجازت دے دی تھی۔ حکومت کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام ملکی اور غیر ملکی ائیرلائنز کو بین الاقوامی پروازیں چلانے کی اجازت ہو گی، غیرملکی پروازیں خالی آئیں گی، صرف پاکستان سے مسافروں کو لے جانے کی اجازت ہوگ ی، پروازیں 30 جون تک چلیں گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button