قومی

پاک افغان طورخم بارڈر پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا

 

پاک افغان طورخم سرحدی گزرگاہ کو پیدل آمدورفت کے لئے کھول دیاگیاہے۔ اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام
کے مطابق باب پاکستان کے مقام پر افغانستان سے پاکستانی شہریوں کی آمد شروع ہوگئی۔

اے سی نے بتایا کہ افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اے سے کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایات پر ہفتہ میں ایک دن کے لئے سرحدی گزرگاہ بحال ہوتاہے، طورخم سرحدی گزرگاہ آج صبح 8 بجے سے شام 7 بجے تک کھلارہے گا۔

اے سی شمس الاسلام کا کہنا ہے کہ افغانستان سے آنے والے پاکستانی شہریوں کو کورنٹائین سنٹرمنتقل کیاجاتاہے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں سینکڑوں پاکستانی کئی دنوں سے پھنسے ہوئے ہیں، افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی 17 اپریل کو براستہ طورخم شروع ہوئی ہے جن کو ضلع خیبر کے لنڈی کوتل اور جمرود کے قرنطینہ مراکز میں ٹہرایا جا رہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پہلے دو دنوں میں 700 تک افراد واپس آئے تھے جن میں 108 افراد کے ٹیسٹس کرائے گئے ہیں جبکہ دیگر کے بھی کرائے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمود اسلم کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد ٹرانسپورٹرز ہیں جن کا تعلق ملک کے مختلف علاقوں سے ہیں۔ انکی واپسی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button