قومی

حکومت کا ملازمتوں سے برطرف اوورسیز پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ

 وفاقی حکو مت نے ملازمتوں سے برطرف اوورسیز پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے خصوصی پورٹل بھی تیار کرلیا گیا ہے۔

ملازمتوں سے برطرف ہونے والے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اوورسیز ایمپلائمنٹ کوآپریشن کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے جس کے تحت ملازمتوں سے محروم ہو کر وطن واپس آنے والے دوبارہ روزگار کے اہل ہو سکیں گے۔

اس سلسلے میں معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ جن کی بیرون ملک نوکری ختم ہو چکی ہے وہ خود کو رجسٹر کریں، حکومتی کوشش سے دوبارہ باہر ملازمت کے اہل اور رجسٹریشن سے سرٹیفائڈ ٹریننگ حاصل کرنے کے اہل ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ اوورسیز پاکستانی حکومت کی طرف سے مالی مدد بھی حاصل کر سکیں گے۔

واضح رہےکہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث بیرون ملک کام کرنے والے ہزاروں پاکستانی بیروزگار ہوکروطن واپس آچکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button