خیبر پختونخوا

کرک: زچگی کے دوران خواتین کی ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر ونگ نے ضلع کرک میں کارروائی کرتے ہوئے زچگی کے دوران خواتین کی ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر طاہر خان کے مطابق ملزم انعام اللہ نجی کلینک میں انیستھیزیا ٹیکنیشن تھا۔

کلینک کے مالک کے مطابق خواتین کی دوران ڈیلیوری ویڈیوز بنانے کا علم ہونے پر ٹیکنیشن کو نوکری سےنکال دیا تھا  جس پراُس نے ویڈیو کےذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔

ایف آئی اے حکام کاکہناہےکہ ملزم سے 42ویڈیو ز برآمد ہوئی ہیں، ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج اور تفتیش شروع کردی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button