قومی

تفتان بارڈر بھی 7 روز کیلئے کھل گیا، ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار

قبائلی ضلع خیبر میں واقع طورخم اور شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد غلام خان پر 22 جون سے دو طرفہ تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت نے تفتان بارڈر کو بھی 7 روز کے لئے کھول دیا۔

وفاقی حکومت نے بلوچستان کے علاقے تفتان میں ایران سے ملحقہ سرحد کو تجارت کے لیے کھول دیا ہے تاہم بارڈر کھلنے پر ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تفتان بارڈر 27 مارچ سے بند تھا، سرحد کو کورونا وائرس کی وجہ سے بند کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل طورخم اور چمن بارڈر کو بھی ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تجارت کے لئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ آج 22 جون سے طورخم اور غلام خان سرحد کھولنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button