قومی

جائیداد تنازعہ، چچا کے ہاتھوں 4 یتیم بھتیجیوں کا لرزہ خیز قتل

سرگودھا ریجن کے گائوں ناڑا شمالی میں رشتوں اور جائیداد کے تنازعہ پر چچا نے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے اپنی چار یتیم بھتیجوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے، پولیس نے مقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا نے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

ڈی پی او نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرتے ہوئے ڈی ایس پی کی سربراہی میں انوسٹی گیشن ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن میں جوھرآباد کے گاوں ناڑا شمالی نزدبستی شیروالی میں چچا نے مسلح افراد کے ہمراہ مرحوم بھائی شیرمحمد سیدو اعوان کے ڈیرہ پر اندھادھند فائرنگ کر کے تین شادی شدہ سمیت چاروں یتیم بھتیجوں شازیہ پروین زوجہ عطا محمد،بشری آزاد زوجہ محمد آزاد، سلطانہ بی بی زوجہ محمد بشیر اور نسرین خاتون دختر محمد شیر کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گے۔

معلوم ہوا کہ خاندان کے افراد میں رشتہ اور جائیداد کا تنازعہ چلا آریا تھا جس نے چاروں بہنوں کی جان لے لی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button