قومی

ملک بھرمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 78 افراد جاں بحق

ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 78 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 1621 ہوگئی ہے جب کہ اس دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 3,938 کیسز سامنےآنے کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 76,398 تک پہنچ  گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 5 دنوں میں ملک بھر میں اموات کی تعداد 361 رہی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 27 ہزار 110 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں جہاں تعداد 29 ہزار 647 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے پنجاب میں 27 ہزار 850، خیبرپختونخوا 10 ہزار 485، بلوچستان 4,514، اسلام آباد 2,893، گلگت بلتستان 738 اور آزاد کشمیر میں 271 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 540 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 503، خیبر پختونخوا میں 482، اسلام آباد میں 30، گلگت بلتستان میں 11، بلوچستان میں 49 اور آزاد کشمیر میں 6 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 16 ہزار 548 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر پانچ لاکھ 77 ہزار 974 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پاکستان میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ اور جون میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آسکتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button