چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر اتوار کو ہو گی۔ پوپلزئی
مفتہ شہاب الدین پوپلزئی نے کہا ہے کہ پشاور سے رویت ہلال کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں اور اب عیدالفطر اتوار کو منائی جائے گی۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیرصدارت مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہوا جس میں پشاور اور مضافات کے علمائ کرام نے شرکت کی۔
اجلا سکے بعد میڈیا سے گفتگو میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا کہنا تھا کہ پپشاور میں کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، امسال تیس روزے پورے کئے جائیں گے اور عیدالفطر بروز اتوار ہو گی۔
واضح رہے سوشل میڈیا پر اطلاعات زیرِگردش ہیں کہ شمالی وزیرستان میں کل 23 مئی کو عیدالفطر کا باقائدہ اعلان ہو گیا، میرانشاہ کی قاری مسجد کے خطیب قاری محمد رومان نے 8 شہادتیں موصول ہونے پر عید کا اعلان کردیا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شوال کا چاند کل 29 رمضان المبارک کو نظر آنے کے معمولی امکانات موجود ہیں۔
اُدھر سعودی عرب میں شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں اتوار کو عید الفطر منانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا جس پر سعودی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ عیدالفطر 24 مئی بروز اتوار کو منائی جائے گی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہریوں کو ہدایت دی تھی کہ چاند نظر آنے کی صورت میں وہ مقامی عدالتوں کو رپورٹ کریں تاہم سپریم کورٹ کو چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔