خیبر پختونخوا

باجوڑ میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں، خیبر اور نوشہرہ میں ہوائی فائرنگ سے چار افراد قتل

قبائلی ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے  دو افراد جبکہ ضلع خیبر اور نوشہرہ میں ہوائی فائرنگ سے ایک ایک فرد جاں بحق ہو گیا۔

نمائندہ تی این این کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے علاقے بر قمبرخیل میں ہواٸی فاٸرنگ سے 17 سالہ طارق والد نورخان جاں بحق ہو گیا ہے۔

اسی طرح نوشہرہ کے مختلف علاقوں میں اندھا دھند ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں خویشگی میرہ میں گھر کے سربراہ اور واحد کفیل اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

نوشہرہ پولیس کے مطابق زین الامان نماز تراویح کے بعد گھر جا رہا تھا کہ اچانک سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا، بعدازاں تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق کلاشنکوف کی ہوائی گولی سر میں لگنے سے موت واقعی ہوئی،  پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ تھانہ نوشہرہ کلاں میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

دوسری جانب عنایت کلے بازار میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں ضیاء الرحمن اور سجاد جبکہ زخمیوں میں اسحاق اور نواب شامل ہیں جنہیں علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا۔

باجوڑ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button