قومی

کوئٹہ کے بعد میرانشاہ میں ریموٹ بم دھماکہ، ایک سکیورٹی اہلکار شہید

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے واقعے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہو گئے، شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی کے قریب ایک پر ہجوم بازار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے ایک فوجی جوان جاں بحق جبکہ دیگر 3 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کے اہلکار بازار میں گشت کررہے تھے کہ عیدیک بازار میں نظامیہ مسجد کے نزدیک ان کی گاڑی کے نزدیک دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے گاڑی کو نشانہ بنایا جس سے فوجی اہلکار عامر جاں بحق ہوگئے جبکہ حوالدار ارشد، سپاہی عبد المنان اور اسلام نبی زخمی ہوئے جنہیں علاقے کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکے کے بعد میرعلی تا میرانشاہ شاہراہ ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کردی گئی اور فورسز نے سرچ آپریشن کر دیا۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دھماکے کے نتیجے میں بازار میں کھڑی کم از کم 14 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔فورسز نے ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے ۔

قبل ازیں بلوچستان میں دہشت گردی کے دو مختلف واقعات میں 7 جوان جاں بحق ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق واقعات مچھ اور کیچ کے علاقے میں پیش آئے, ‘مچھ میں’ 5 جوان اور ایک سویلین ڈرائیور جاں بحق ہوا، جاں بحق ہونے والوں میں نائب صوبیدار احسان اللہ، نائک زبیر خان، نائک اعجاز احمد، نائک مولا بخش، نائک نور محمد اور ڈرائیور عبدالجبار شامل ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button