قومی
سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کورونا وائرس کو شکست دے دی
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کورونا وائرس کو شکست دے دی اور ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر چند روز قبل کورونا وائرس کا شکار ہونے پر ہسپتال میں زیر علاج تھے ساتھ میں ان کے اہل خانہ کے دو افراد کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت نکلا تھا۔
علاج ہونے کے بعد اسد قیصر کا منگل کے روز پھر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں ان کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ طبیعت کی بحالی پر وہ ہسپتال سے سپیکر ہاؤس منتقل ہوگئے ہیں۔ وہ اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں داخل تھے ڈسچارج ہونے کے بعد اب وہ پھر سے سرکاری امور کی انجام دہی شروع کردیں گے۔
اپنی صحت یابی کے حوالے سے ٹویٹ میں سپیکر کا کہنا تھا کہ الحمداللہ میری کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی ہے جب کہ بچوں کی رپورٹ بھی کل تک آجائے گی، میں دعائے صحت کرنے والے تمام خیر خواہوں کا شکر گزار ہوں۔