قومی

پاکستان میں10روز کے دوران کورونا سے اموات میں 100فیصد اضافہ ریکارڈ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 28اپریل سے7مئی کے دوران 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ہر صوبے میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق26فروری کو ملک میں وائرس سے پہلا کیس رپورٹ ہونے کے بعد سے 7مئی کو ملک میں سب سے زیادہ موات ہوئیں اور مارچ کے مہینے میں ایک ہندسے میں ہونے والی اموات کا اضافہ اپریل کے مہینے میں دوہرے ہندسے تک پہنچ گیا ہے۔

کورونا وائرس سے ملک میں صرف 28اپریل سے 7 مئی کے دوران297اموات رپورٹ ہوئیں جو اب تک ملک میں ہونے والی 591 کا 49.7 فیصد بنتی ہے اور اس خطرناک رجحان کے باوجود کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے لاگو کیے گئے لاک ڈان میں 9 مئی کے بعد سے نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد591 ہوگئی، سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 209 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 28 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 591 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 24898 تک جاپہنچی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 209 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ پنجاب میں 182 اور سندھ میں 171 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 22، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

جمعرات کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 857 کیسز اور 28 ہلاکتیں سامنے آئیں جن میں سندھ سے 453 کیسز 14 ہلاکتیں، پنجاب میں 118 کیسز 7 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا میں 244 کیسز 6 ہلاکتیں، اسلام آباد 36 کیسز ، گلگت بلتستان میں 6 کیسز اور بلوچستان سے ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔

سندھ سے جمعرات کو کورونا کے مزید 453 کیسز رپورٹ ہوئے اور 14 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلی سندھ نے کی۔وزیراعلی نے بتایا کہ صوبے میں نئے کیسز کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 9093 اور ہلاکتیں 171 ہوگئی ہیں۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 122 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1853 ہوگئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button