قومی
فردوس عاشق اعوان آؤٹ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اِن
پاک فوج کے سابق ترجمان لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو فردوس عاشق اعوان کی جگہ معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹا کر عاصم سلیم باجوہ کو ان کی جگہ معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر جبکہ سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں، اس کے علاوہ عاصم سلیم باجوہ سابق ترجمان پاک فوج اور کمانڈر سدرن کمانڈ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔