قومی

آئی ایم ایف سے پاکستان کو ایک سال کے لیے قرض ریلیف مل گیا

 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو ایک سال کے لیے قرض ریلیف مل گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سےترقی پذیرملکوں کی معیشت پر زیادہ منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے آئی ایم ایف سے ترقی پذیرملکوں کے لیے رعایت کی اپیل کی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے کورونا سے پیدا صورت حال کے باعث ایک سال کے لیے ریلیف دیا ہے، رعایت کا اطلاق پاکستان سمیت 70 ممالک پر ہو گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بہت بڑا ریلیف پاکستان کوملنے کی امید ہے، پاکستان کوقرضوں پر رعایت کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں عالمی مالیاتی اداروں اور اقوام متحدہ سے اپیل کی تھی کہ کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے ترقی پزیر ممالک کی مدد کی جائے اور انھیں قرضوں میں ریلیف دیا جائے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button