قومی

چیف جسٹس کے خلاف سوشل میڈیا پر کون پروپیگنڈا کر رہا ہے؟ وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اعلیٰ عدلیہ اور چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف  رواں  پروپیگنڈا مہم  کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو فوری کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف مہم اور نازیبا زبان ناقابل برداشت ہے لہٰذا پروپیگنڈا مہم چلانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ میں کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے حکومت کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا تھا جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر عدلیہ کیخلاف مہم چلائی جارہی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اپنے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزاکی جانب سے سپریم کورٹ میں غیر سنجیدہ رویہ اختیار کرنے کا بھی نوٹس لے لیا اور ان کی سرزنش کی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا سپریم کورٹ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کا تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چیف جسٹس گلزار احمد نے کورونا وائرس سے متعلق حکومتی اقدامات پر از خود نوٹس لیا تھا اور سماعت کے دورام حکومت کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button