قومی

39 ہزار 748 پاکستانی بیرون ممالک میں وطن واپسی کے منتظر

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 1640 پاکستانیوں کو 12 خصوصی فلائٹس کے ذریعے واپس لایا گیا، اس وقت تک 39748 پاکستانی بیرونی ممالک میں وطن واپسی کے منتظر ہیں، اگلا مرحلہ کل سے شروع ہو رہا ہے جنہیں 9 پروازوں سے لایا جائے گا، صوبوں نے ائیر پورٹ کھولنے پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے، ہم 14 اپریل سے شروع ہونے والے آپریشن میں زیادہ پاکستانیوں کو لا سکیں گے۔

پیر کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ میں منعقدہ خصوصی کمیٹی برائے کرونا وبا کے دوسرے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہریار آفریدی صاحب نے سب کمیٹی کی مفصل رپورٹ ہمارے سامنے رکھی ہے، اس وقت تک 39748 پاکستانی بیرونی ممالک میں وطن واپسی کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں بہت سے ایسے پاکستانی وطن واپسی کے منتظر ہیں جو اس وبا کی وجہ سے روزگار سے محروم ہو چکے ہیں، اب تک 1640 پاکستانیوں کو 12 خصوصی فلائیٹس کے ذریعے واپس لایا گیا ہے، ان 1640 مسافروں میں سے ترکی سے آنیوالے 22 مسافر اور چھ دوسری فلائٹس سے کرونا مثبت آئے ہیں۔

وزیر خارجہ کے مطابق تبلیغی جماعت سے وابستہ 2248 پاکستانی وطن واپسی کے منتظر ہیں جو اس وقت انڈونیشیا، کینیا یوگنڈا، اور سوڈان میں موجود ہیں، اگلا مرحلہ منگل سے شروع ہو رہا ہے جنہیں 9 پروازوں سے لایا جائے گا، ان میں بیرون ممالک میں مقید پاکستانی بھی شامل ہیں، یہ تعداد بڑھ سکتی تھی لیکن صوبے ایئر پورٹس کھولنے پر آمادہ نہیں تھے تاہم اب صوبوں نے آمادگی کا اظہار کر دیا ہے اس لئے ہم 14 اپریل سے شروع ہونے والے آپریشن میں زیادہ پاکستانیوں کو لا سکیں گے۔

متعلقہ خبریں:

‘ہممیں بھی اپنے ملک پاکستان آنے دیا جائے’

کورونا کی وجہ سے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی کیا کریں؟

کورونا وائرس، یو اے ای میں دس ہزار پاکستانی نوکری سے فارغ

‘وطن واپس آنے والوں کو 14 روز قرنطینہ میں لازمی گزارنا ہوں گے’

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور کینیڈا میں مقیم پاکستانی بھی واپس آنا چاہتے ہیں طلباء واپس آنا چاہتے ہیں لہذا یہ 40ہزار کی تعداد بڑھ سکتی ہے، ہمیں تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل اپنانا ہو گا، وزارت خارجہ اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے دنیا بھر میں سفارت خانے نامساعد حالات کے باوجود بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بھرپور خیال رکھ رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے درخواست کروں گا کہ آپ اس صورت حال کے پیش نظر تحمل کا مظاہرہ کریں آپ کو وطن واپس لانا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم انشاء اللہ اس ضمن میں ہر ممکنہ اقدام اٹھائیں گے، نیپال میں ہمارے 14 پاکستانی جبکہ مالدیپ میں 04 پاکستانی واپسی کے منتظر ہیں انہیں ایک جگہ، ایک اسٹیشن پر اکٹھا کر کے، واپس لائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ یہ عالمی وباء ہے امریکہ اور یورپ کی صورت حال آپ کے سامنے ہے۔

یاد رہے کہ 9 کورونا کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پی آئی اے کی امدادی پروازوں میں مزید ممالک کا اضافہ کردیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button