خوش آئند خبر، پاکستان میں کورونا وائرس کے 20 فیصد مریض شفایاب
پاکستان میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس کے متاثرین میں اضافہ ہو رہا ہے وہاں دوسری طرف اس مرض سے صحتیاب ہونے کا شرح بھی 20 فیصد تک پہنچ گیا ہے جو کہ خوش آئند سمجھا جا رہا ہے۔
ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز 5 ہزار 38 ہوگئے ہیں جن میں 1026 صحتیاب ہوکر ہسپتالوں سے گھروں کو منتقل کئے جا چکے ہیں۔
گو کہ پاکستان میں 11 اپریل کورونا وائرس کے حساب سے ہلاکت خیز دن ثابت ہوا کیونکہ صرف ایک روز میں مجموعی طور پر ملک بھر میں 15 اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ متاثرین کی تعداد بھی 5 ہزار سے بڑھ گئی لیکن وہاں اس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی ایک ہزار سے زیادہ ہوگئی۔
آج 12 اپریل کو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز کے سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 5 ہزار 38 ہوگئی جبکہ اموات 86 ہوچکی ہیں۔
اس وقت کورونا کے سب سے زیادہ متاثرین پنجاب میں 2425، سندھ میں 1318، خیبرپختونخوا میں 697، بلوچستان 228، گگگت بلتستان 216 اور اسلام اباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 119 تک پہنچ گئی ہے۔
اموات پر نظر ڈالیں تو ابھی تک سب سے زیادہ متاثر خیبرپختونخوا ہوا ہے۔
- خیبرپختونخوا: 31 اموات
- سندھ: 28 اموات
- پنجاب: 21 اموات
- گلگت بلتستان: 3 اموات
- بلوچستان: 2 اموات
- اسلام آباد: ایک موت
- آزاد کشمیر: کوئی نہیں