قومی

24 دن بعد پاک افغان طورخم بارڈر تجارتی سرگرمیوں کیلئے کھل گیا

کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کے پیش نظر حکومت پاکستان کی جانب سے بندش کے اعلان کے 24 دن بعد پاک افغان بارڈر طورخم کو تجارت کیلئے کھول دیا گیا۔

اس موقع پر حکومت کی جانب سے خصوصی اقدامات کئے گئے تھے جس کے دوران درجنوں ٹرانزٹ گاڑیاں سرحد پار کر کے افغانستان داخل ہو گئیں، دوسری جانب ہمسایہ ملک کیساتھ تجارت بحالی کو ٹرانسپوٹرز نے خوش آئند قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ 15 مارچ کو وزارت داخلہ نے طورخم سمیت افغانستان اور ایران کے ساتھ تمام مغربی بارڈرز بند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے، 10 اپریل کو 24ویں دن کھول دیا گیا، دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان حکومت کی خصوصی درخواست و جذبہ خیرسگالی کی تحت تجارت بحال کیا گیا۔

یہ بھی یاد رہے کہ 21 مارچ کو چمن میں پاک افغان سرحد باب دوستی کو 20 روز بعد یک طرفہ تجارت کے لیے کھول دیا گیا تھا تاہم اگلے ہی روز یہ سرحد بھی دوبارہ بند کر دی گئی تھی۔

سرحد کھلنے پر آج لاک ڈائون میں پھنسی  34 گاڑیاں جن میں خواراکی سامان تھا سرحد کراس کر کے افغانستان چلی گئیں۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان نے بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہمسایا ملک افغانستان کیساتھ تجارت سمیت عام آمد ورفت کیلئے مکمل طور پر بند کردیا تھا جس کے باعث تجارت منقطع ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ مسافروں کیلئے ایران افغانستان دونوں ممالک کے ساتھ سرحد  11 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا جس میں اب مزید دو ہفتوں کے توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں:

طورخم، انسانی ریلا افغانستان کی جانب بہہ نکلا

‘افغانستان میں پھنسے تمام ڈرائیورز بہت جلد واپس آئیں گے”

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button