قومی

پاکستان میں پہلا روزہ 25 اپریل کو ہونے کا امکان

 

پاکستان سمیت دنیا کے ان بیشتر ممالک جہاں رمضان سمیت نئے قمری ماہ کا آغاز رویت ہلال کی بنیاد پرہوتا ہے وہاں رمضان المبارک کا چاندجمعہ 24 اپریل بمطابق 30 شعبان المعظم کو نظر آئے گا اور پاکستان سمیت ان متعلقہ ممالک میں پہلا روزہ ہفتہ 25 اپریل کو ہوگا جبکہ پوری دنیا میں چاند کی پیدائش جمعرات 23 اپریل کی صبح ہوگی۔

اس روز پاکستان میں 29ویں شعبان ہوگی اس حوالے سے پاکستان کے ممتاز سائنسدان اور جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف پلانیٹری اینڈ ایسٹرو فزکس کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی نے میڈیا کو دنیا میں رمضان کے چاند کی پیدائش اور اس کی رویت کے امکانات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان کا چاند اس سال جمعرات 23 اپریل 2020 کو پاکستان کے وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 25 منٹ پر پیدا ہوگا۔

واضح رہے کہ اس روز پاکستان میں 29 ویں شعبان ہوگی انھوں نے بتایا کہ اسی روز 23 اپریل کی شام یہ چاند دنیا میں کسی مقام سے نہیں دیکھا جا سکتا کراچی میں اس شام جمعرات کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر صرف 11 گھنٹے اور 32 منٹ ہوگی اور افق سے بلندی صرف 5 ڈگری سے بھی کم ہو گی اور کراچی کے افق پر23 اپریل بمطابق 29 ویں شعبان المعظم کو یہ چاند غروب آفتاب کے بعد 18 منٹ سے بھی کم وقت تک افق پر رہے گا افق پر 5 ڈگری بلندی کے ساتھ محض 18 منٹ تک چاند کی موجودگی کے سبب اسے دوربین سے بھی نہیں دیکھاجاسکتا۔

واضح رہے کہ افق پر 8 ڈگری سے کم پر چاند کی رویت کے امکانات ختم ہوجاتے ہیں جبکہ 8 ڈگری پر بھی چاند کی رویت کے امکانات انتہائی محدود ہوتے ہیں علاوہ ازیں ڈاکٹر شاہد قریشی کے مطابق جمعہ 24 اپریل کی شام رمضان کا چاند پوری دنیا سے دیکھا جا سکتا ہے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button