طورخم اور چمن بارڈر 6 سے 9 اپریل تک کھولنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم اور چمن بارڈر6 سے 9 اپریل تک کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے افغان حکومت کی خصوصی درخواست اور انسانی ہمدردی پر چمن اور طورخم بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/ForeignOfficePk/status/1246382456502181888
عائشہ صدیقی نے کہا کہ طورخم اور چمن بارڈر کو پاکستان میں موجود افغان شہریوں کی واپسی کے لیے کھولا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، پاکستان میں موجود افغان شہریوں کی واپسی کے لیے بارڈر کھلے گا۔
یاد رہے کہ 15 مارچ کو وزارت داخلہ نے طورخم سمیت افغانستان اور ایران کے ساتھ تمام مغربی بارڈرز بند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔
21 مارچ کو چمن میں پاک افغان سرحد باب دوستی کو 20 روز بعد یک طرفہ تجارت کے لیے کھول دیا گیا تھا تاہم اگلے ہی روز یہ سرحد بھی دوبارہ بند کر دی گئی تھی۔