قومی

‘جعلی خبریں پھیلانے والے واٹس ایپ گروپ کے خلاف کاروائی کا فیصلہ نہیں کیا گیاہے’

 

واٹس ایپ گروپوں میں ایک میسج تیزی سے گردش کر رہا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ 4 اپریل رات 12 بجے ملک میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ نافذ ہوجائے گا جس کے بعد حکومت کے علاوہ کوئی بھی کورونا وائرس پر بات نہیں کرسکے گا، تاہم اب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے اس اطلاع کو غلط قرار دے دیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک جعلی میسج ہے جس کو مختلف گروپوں میں پھیلایا گیا ہے، برائے مہربانی مصدقہ اطلاعات کے حصول کی خاطر آفیشل ویب سائٹ کا وزٹ کریں۔

چیئرمین پی ٹی اے محمد نوید نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق بے بنیاد خبروں کی روک تھام کے لیے اقدامات کررہے ہیں، کسی بھی فیصلے سے متعلق آگاہ کیا جائے گا، عوام سوشل میڈیا پر چلنے والے جعلی نوٹی فکیشن پر یقین نہ کرے، عوام کورونا سے متعلق مستند اور مصدقہ معلومات ایک دوسرے کو بھیجیں، حکومتی ادارے اس حواکے سے فعال کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ سی واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا گیا، ملک میں سائبر کرائم ایکٹ موجود ہے، عوام جعلی خبروں کی نشاندہی کریں۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ گروپوں میں یہ میسج بھیجا جارہا تھا۔ "آج رات 12 بجے سے ملک بھر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ نافذ ہوگا،  حکومت کے علاوہ کوئی بھی شہری جو کورونا کے بارے میں کچھ بھی شیئر کرے گا ( کوئی معلومات ، دستاویزات (سچ یا غلط) پوسٹ)  اسے دفعہ 68 ، 140 اور 188 کے تحت قابل سزا سمجھا جائے گا۔  اس دفعہ کے تحت گروپ ایڈمن کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button