قومی

کورونا وباء، وزیراعظم فنڈ کو سو کروڑ روپے کا عطیہ کس نے دیا؟

 

ممتاز صنعت کار حسین داؤد نے پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف ریلیف کے کاموں کے لیے ایک ارب عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کے ممتاز صنعت کار اور اینگرو کارپوریشن کے سربراہ حسین داؤد نے اپنے خاندان اور داؤد فاونڈیشن کی جانب سے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ایک ارب روپے دینے کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے سدباب کے لیے حکومت اور مختلف اداروں کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

حسین داؤد کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ ملک کے اہم مسائل کے حل کے لیے کوشش کرتے رہے ہیں اور جب قوم مشکل میں ہو توبنیادی اخلاقی اقدار کے مطابق ایسا کرنا اور ضروری ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 2400 سے زائد ہوچکی ہے جب کہ 35 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button