قومی

سکواش کھلاڑی اعظم خان کورونا وائرس کے سبب جاں بحق

پشاور سے تعلق رکھنے والے سکواش کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک اور لگاتار چار مرتبہ برٹش اوپن چیمپیئن شپ جیتنے والے پاکستانی سٹار اعظم خان لندن میں کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے۔

1959 سے 1962 تک لگاتار چار مرتبہ برٹش اوپن ٹائٹل جیتنے والے اعظم خان کے گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ آج 95 برس کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔

ان کے بیٹے نے ہفتے کی دوپہر اپنے والد کی وفات کی تصدیق کردی۔

اعظم خان 60 کی دہائی میں برطانیہ میں مقیم ہو گئے تھے اور ان کا تعلق سکواش کے اس گھرانے سے ہے جس نے کئی سالوں تک پاکستان کو فتوحات سے ہمکنار کرایا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button