قومی

کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والا گلگت کا ڈاکٹر بھی خالق حقیقی سے جاملا

 

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے ہراول دستے میں شامل ڈاکٹر اسامہ ریاض جاں بحق ہوگئے۔

گلگت بلتستان میں داخل ہونے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی سکریننگ کے دوران ڈاکٹر اسامہ ریاض خود بھی اسی مہلک وائرس سے متاثر ہوگئے تھے۔

ڈاکٹر اسامہ مقامی ہسپتال میں 2 دن تک تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد اتوار کے روزخالق حقیقی سے جاملے۔

محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان نے بھی تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر اسامہ ریاض جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔ گلگت حکومت کی جانب سے شہید کو قومی ہیرو کا درجہ دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر اسامہ کے انتقال کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button