خیبر پختونخواقومی

 خیبر پختونخوا اور سندھ میں 15، 15 نئے کیسز کی تصدیق، تعداد 137 ہو گئی

خیبر پختونخوا اور سندھ میں 15، 15 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 137 ہو گئی۔

خیبر پختون خوا کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے اپنے ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ تفتان سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والے 19 زائرین میں سے 15 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، متاثرین کو ڈی آئی خان میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

وزیر صحت کے مطابق یہ افراد ایران سے واپسی پر پہلے 14 دن تک تفتان میں قرنطینہ میں رکھے گئے تھے جب کہ بعد میں انہیں خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کر کے ان کو دوبارہ قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ایران سے آئے ہوئے خیبر پختونخوا کے 34 زائرین، جن کو پہلے تفتان بارڈر پر قرنطینہ میں رکھا گیا تھا اور اس کے بعد خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کیا گیا تھا، میں سے 15 افراد کے مبینہ طور پر غائب ہوجانے کا انکشاف ہوا تھا جبکہ باقی 19 افراد کو ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں دوبارہ قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے صوبے میں مزید 15 کیسز کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد سندھ میں کورونا وائرس  کے مریضوں کی تعداد 103ہوگئی ہے۔ سکھر میں قرنطینہ کیے گئے زائرین میں سے 76 کیس سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

طورخم کی بندش کا فیصلہ، سرحد پر رش میں اضافہ

کورونا کو روکنا ہے، محکمہ بلدیات کے زیر انتظام تمام پارک بند

پشاور میں جاں بحق مریض کورونا وائرس سے کلیئر قرار

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 41 کیسز سامنے آگئے

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتیں 6 اپریل تک بند رہیں گی۔

یہ فیصلہ چیف جسٹس اسلم آباد ہائی کورٹ نے کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر کیا ہے، عدالتیں اس دوران ضمانتوں اور انتہائی ضروری کیسز ہی کی سماعت کریں گی۔

ادھر محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا نے آئمہ کرام کو نماز جمعہ دو شفٹوں میں ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔

محکمہ کے چیف خطیب کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کی نماز دو شفٹوں میں ادا کی جائے تاکہ رش سے بچا سکے جبکہ نماز جمعہ باالخصوص اور دیگر نمازوں کا بالعموم مساجد کے ہال کی بجائے برآمدوں اور صحنوں میں اہتمام کیا جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button