وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ خارج
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پشاور تنویر اقبال خان نے وزیراعظم عمران خلاف کے توہین رسالت مقدمہ درج کرنے کے لیے دائر 22 اے کی درخواست خارج کردی۔
ایڈوکیٹ سیدہ صائمہ جعفری ایڈوکیٹ نے 22اے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے عوامی جلسے میں تقریر کے دوران کی حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخانہ الفاظ استعمال کئے تھے جس کی وجہ عوام کو ٹھیس پہنچا تھا اور خود عمران خان توہین رسالت کے مرتکب ہوئے تھے لہذا عدالت تھانہ شرقی ایس ایچ او پشاور کو عمران خان کے خلاف 295سی کے تحت توہین رسالت کا مقدمہ درج کرنے لیے احکامات جاری کریں۔
سماعت کے دوران پبلک پراسیکیوٹرعظمی ناصرعدالت میں پیش ہوئی اورعدالت کو بتایا کہ اس طرح کا ایک کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کیا گیا تھا جس کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے خارج کردیا ہے لہذا عدالت مذکورہ درخواست کو بھی خارج کریں۔
عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد عمران خان کے خلاف توہین رسالت مقدمہ درج کرنے کے لیے دائر 22 اے کی درخواست خارج کردی۔