انٹرٹینمنٹ

احد اور سجل کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

 

ڈرامہ یقین کے سفر سے مقبول ہونے والی اداکار جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ گزشتہ شب دونوں کی رسم حنا ادا کی گئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور ’ساحد‘ کے فینز خوشی سے پھولے نہیں سمارہے۔

احد اور سجل نے اپنے سوشل میڈیا  اکاؤنٹس پر رسم حنا کی تقریب کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی مگر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سجل اپنے اُبٹن میں نارنجی رنگ کے گرارے میں ملبوس ہیں جب کہ احد رضا سفید کرتے میں ملبوس ہیں۔

واضح رہے کہ 6 جون 2019 کو اداکار آصف رضا میر کے صاحبزادے احد رضامیر نے اداکارہ سجل علی کے ساتھ منگنی کی تھی۔ چند روز قبل سوشل میڈیا پر سجل علی نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر لال رنگ کے دوپٹے اور گلاب کے پھولوں کی تصویر لگائی تھی جس سے یہ ظاہر ہوگیا کہ اداکار جوڑی جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی ہے۔

بعد ازاں احد رضا میر کی والدہ کی جانب سے انسٹاگرام سٹوری پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلاب اور گیندے کے پھولوں کے درمیان ایک کیک رکھا ہوا ہے جس پر لکھا ہے ’احد اور سجل کی ڈھولکی‘۔ تاہم شادی کی باقاعدہ تاریخ کے حوالے سے سجل اور احد سمیت دونوں اہل خانہ کی جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

 

 

 

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button